’میں شادی کرنے لگی ہوں‘ فحش اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تو پورے چین میں طوفان آگیا، شہری بے قابو کیوں ہو گئے، جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

’میں شادی کرنے لگی ہوں‘ فحش اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تو پورے چین ...
’میں شادی کرنے لگی ہوں‘ فحش اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تو پورے چین میں طوفان آگیا، شہری بے قابو کیوں ہو گئے، جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(نیوز ڈیسک) فحش اداکاراﺅں کو معاشرے میں عموماً اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا لیکن جاپانی فحش اداکارہ سوراآوئی نے چینی شہریوں پر نجانے کیا جادو کر رکھا ہے کہ ہر کوئی اس کا دیوانہ ہے، اور نئی نسل تو انہیں اپنی قابل احترام ٹیچر قرار دیتی ہے۔ نئے سال کے موقع پر اس اداکارہ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ عنقریب شادی کررہی ہیں۔ بس پھر کیا تھا، چین میں تو گویا ایک طوفان آ گیا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر محض 48گھنٹوں کے دوران ان کی پوسٹ کو 8لاکھ 30ہزار بار لائیک کیاگیا جبکہ اس پر ایک لاکھ 70ہزار کمنٹ کئے گئے۔
سورا کے ایک پرستار نے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا”ہم آپ کی فلمیں دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں اور ہمیشہ آپ کا ساتھ دیں گے۔“ ایک اور کا کہنا تھا ”آپ ہمیشہ میری دیوی رہیں گی۔ میں آپ کے لئے خوشی کی دعا کرتا ہوں۔‘ ‘ اور ہزاروں مزید ایسے تبصرے بھی سامنے آئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سورا نے فحش فلموں کے میدان میں اپنے کیریئر کا آغاز سال 2000ءمیں کیا۔ اس نے درجنوں فلموںمیں کام کیا جبکہ 2003ءسے 2005ءکے دوران ہر مہینے اس کی نئی فلم سامنے آرہی تھی۔ چین میں فحش فلمیں غیر قانونی ہیں لیکن اس کے باوجود کروڑوں چینی نوجوان اس اداکارہ کی فلموں کے دیوانے ہیں۔
ایک نوجوان لیوکیانگ نے سورا کی مقبولیت کے بارے میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ”ہمارے ہاں نوجوانوں کو جنسی تعلیم نہیں دی جاتی اور یہی وجہ ہے کہ ان کی بہت بڑی تعداد کے لئے سورا ہی جنسی تعلیم کی ٹیچر ثابت ہوئیں۔ جب میں ہائی سکول میں تھا تو ان کی فلمیں سب دوست باقاعدگی سے دیکھا کرتے تھے۔ چین میں نوجوانوں کے لئے فحش فلمیں جنس کے متعلق اہم معلومات کا ذریعہ ہیں۔“


اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے چین کی پہلی خاتون سیکسالوجسٹ لین یین ہی کہنا تھا کہ ”فحش فلموں کو جنسی تعلیم کا ذریعہ تصور کرنا خطرناک طرز عمل ہے کیونکہ ان فلموں میں جنس کو غیر حقیقی انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ ان فلموں کو دیکھنے والی نوجوان نسل گمراہی کا شکار ہوسکتی ہے۔ یہ فلمیں انسان کے جنسی رویے میں بگاڑ پیدا کرسکتی ہیں اور فائدے کی بجائے الٹا جنسی صحت سے متعلقہ مسائل کا سبب بن سکتی ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -