بٹگرام میں کوچ کو حادثہ ، 18مسافر جاں بحق

بٹگرام میں کوچ کو حادثہ ، 18مسافر جاں بحق
بٹگرام میں کوچ کو حادثہ ، 18مسافر جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بٹگرام(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے ضلع بٹگرام میں مسافر کوچ کھائی جاگری جس کے نتیجے میں 18مسافرجاں بحق ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق بدقسمت مسافر بس بٹگرام سے بشام جارہی تھی کہ کوٹ گلہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی ۔ایس ایچ او غلام محمد نے حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ متعددلوگ بس میں پھنسے ہوئے ہیں ، امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔اُنہوں نے بتایاکہ ابتدائی طورپر حادثے کی وجہ کاعلم نہیں ، مسافروں کو بروقت طبی امداد دینا پہلی ترجیح ہے ۔

مزید : بٹگرام /اہم خبریں