تمباکو خریداری مراکز میں کاشتکاروں کے لئے کوئی سہولت نہیں: رضوان اللہ 

تمباکو خریداری مراکز میں کاشتکاروں کے لئے کوئی سہولت نہیں: رضوان اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 شیرگڑھ (نامہ نگار) کسان بورڈ خیبر پختون خوا کے صدر رضوان اللہ نے کہا ہے کہ حکومت اور ٹوبیکو بورڈ کاشتکاروں کو سہولیات دینے کی بجائے مشکلات پیدا کر رہی ہیں تمباکو خریداری مراکز میں کاشتکاروں کے لئے کوئی سہولت نہیں مصری بانڈہ اور شریف اباد کے تمباکو خریداری مرکز بند کرنا اور دوردراز جمال گڑھی خریداری مرکز منتقل کرنامقامی کاشتکاروں کے ساتھ زیادتی ہے اگر فوری طور پر ازالہ نہ کیا گیا تو کسان بورڈ بھر پور احتجاج کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تمباکو کے مختلف خریداری مراکز کے دورے کے دوران کاشتکاروں سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ساتھ سیکریٹری اطلاعات فرہان علی خان اور ضلع مردان کے صدر حاجی شیر علی خان بھی موجود تھے انہوں  نے شیرگڑھ، تخت بھائی اور جمال گڑھی تمباکو خریداری مراکز کا تفصیلی دورہ کیا  خریداری کے طریقہ کار کا معائنہ کیا.اورمختلف مراکز میں کاشتکاروں سے ان کے مسائل ومشکلات پر گفتگو کی.کاشتکاروں نے بتایا کہ خریداری مراکز میں ان کے لئے کوئی سہولت موجود نہیں ہے سارا دن دھوپ میں کھڑے رہتے ہیں حتی کہ پانی کی سہولت بھی میسر نہیں ہے. ڈاؤن گریڈنگ اور ریجکشن بہت زیادہ کیا جارہا ہے تمام کمپنیاں منظم طریقے سے کاشتکاروں کا استحصال کر رہی ہیں  انہوں نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لے کر کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرے ڈاون گریڈنگ اور ریجکشن مکمل طور پر ختم کریں تمباکو کی فی کلو قیمت کم از کم300 روپے کیا جائے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر فوری طور مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو عید کے بعد خریداری مراکز کا بائیکاٹ کرکے تمباکو سپلائی بند کریں گے اور تمباکو کمپنیوں کے خلاف کسان سڑکوں پر آئیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ٹوبیکو بورڈ اور موجودہ حکومت پر عائد ہوگی