ٹویوٹا ’یارس‘ کے تمام ماڈلز کی قیمتیں کم کردی گئیں، نوٹیفکیشن جاری

ٹویوٹا ’یارس‘ کے تمام ماڈلز کی قیمتیں کم کردی گئیں، نوٹیفکیشن جاری
ٹویوٹا ’یارس‘ کے تمام ماڈلز کی قیمتیں کم کردی گئیں، نوٹیفکیشن جاری
سورس: Toyota Pakistan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈس موٹرکمپنی (آئی ایم سی) نے اپنی سب سے افورڈ ایبل گاڑی ٹویوٹا یارس کے تمام 1.3لیٹر ماڈلز کی قیمتیں کم کر دیں۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی کی طرف سے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جو یکم مارچ 2024ء سے لاگو ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹویوٹا یارس کے تمام 1.3لیٹر ماڈلز کی قیمتوں میں 1لاکھ 33ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 1.3لیٹر جی ایل آئی ایم ٹی کی قیمت میں 73ہزار روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس گاڑی کی قیمت 43لاکھ 26ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 1.3لیٹر جی ایل آئی سی وی ٹی کی قیمت 73ہزار روپے کمی سے 46لاکھ 16ہزار روپے، 1.3لیٹر Ativایم ٹی کی قیمت 73ہزار روپے کمی سے 45لاکھ 86ہزار روپے اور 1.3لیٹر Ativسی وی ٹی کی قیمت 1لاکھ 33ہزار روپے کمی سے 47لاکھ 66ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 

کوئی کام کیے بغیر صرف اپنا اضافی انٹر نیٹ بیچ کر ڈالر کمانے کا موقع
 نوٹیفکیشن میں کمپنی کی طرف سے ان گاڑیوں کی قیمت میں کمی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ دوسری طرف حالیہ دنوں پاک سوزوکی کی طرف سے اپنی گاڑیوں کلٹس، آلٹو اور سوفٹ کی قیمتوں میں 3لاکھ 30ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید :

بزنس -