پنجاب کے کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس سمیت غیر اخلاقی اور فحش سرگرمیوں پر سخت قدم اٹھا لیا گیا

پنجاب کے کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس سمیت غیر اخلاقی اور فحش سرگرمیوں پر ...
پنجاب کے کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس سمیت غیر اخلاقی اور فحش سرگرمیوں پر سخت قدم اٹھا لیا گیا
سورس: Facebook/punjabhecofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی(آئی این پی )پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس سمیت غیر اخلاقی اور فحش سرگرمیوں پر سخت نوٹس لے لیا۔صوبے بھر کے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو سرکلر جاری کر دیا گیا۔

سرکلر کے مطابق کالجز میں اسپورٹس گالا اور فن فیئرز میں ڈانسز اور بھارتی گانے ممنوع ہیں جبکہ فحش لباس اور جملے بھی بولنے کی اجازت نہیں ہے۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سرکلر میں واضح کیا گیا کہ کالجز انتظامیہ کی ذمہ داری بچے اور بچیوں کی تعلیم و تربیت ہے۔سرکلر میں خبردار کیا گیا کہ آئندہ اس بابت خلاف ورزی پر ذمہ داروں خلاف سخت ایکشن ہوگا۔