نیب نے ایڈن متاثرین میں 1ارب 16کروڑ سے زائد مالیت کے چیکس کی تقسیم کا آغاز کر دیا 

نیب نے ایڈن متاثرین میں 1ارب 16کروڑ سے زائد مالیت کے چیکس کی تقسیم کا آغاز کر ...
نیب نے ایڈن متاثرین میں 1ارب 16کروڑ سے زائد مالیت کے چیکس کی تقسیم کا آغاز کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( آئی این پی)چیئرمین نیب کی خصوصی ہدایات پر ایڈن متاثرین میں 1ارب 16کروڑ سے زائد مالیت کے چیک کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا۔

 ڈی جی نیب لاہور محمد احترام ڈار کے مطابق چیئر مین نیب کی جانب سے تمام متاثرین کو عید الفطر سے قبل چیک حوالہ کرنے کے احکامات ہیں جن پر عملدرآمد کروایا جائے گا،نیب لاہور آفس میں ہنگامی بنیادوں پر ڈیسک قائم کر دئیے گئے ہیں،متاثرین کی سہولت کیلئے نیب لاہور بروز ہفتہ اور اتوار کھلا رہے گا جہاں چیک کی تقسیم کا عمل جاری رہے گا۔ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ چیئرمین نیب کی ہدایات پر ریکارڈ میں موجود متاثرین کے بینک اکائونٹ میں ڈائریکٹ چیک ٹرانسفر کئے جارہے ہیں،