امریکی نائب صدر نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں، آئندہ مہینوں میں بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی متوقع ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھاکہ گرین کارڈ ہولڈرز امریکی شہریوں جیسے حقوق کے مالک نہیں ہیں، حکومت کسی کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرے تو اسے روکنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا میرے نزدیک یہ معاملہ بنیادی آزادی اظہار کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے، امریکی شہری ان لوگوں سے مختلف حقوق رکھتے ہیں جو گرین کارڈ ہولڈر یا سٹوڈنٹ ہیں۔
امریکا نے پاکستانیوں سمیت 7 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا
انھوں نے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں 95 فیصد کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹ ویزے کے حامل افراد پر بھی سختی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھانا شروع کر دیے تھے اور اب تک غیر قانونی طور پر رہنے والے سینکڑوں افراد کو بے دخل بھی کیا جا چکا ہے۔