چینی کے تھوک ریٹ میں 10 روپے فی کلو کمی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چینی کے تھوک ریٹ میں 10 روپے فی کلو کمی ہوگئی۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجر کے حوالے سے بتایا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 163 سے 153 پر آگئی ہے۔
عارف گجر نے بتایا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ملی بھگت سے ہوا اور چینی کی قیمت 165 سے کم ہونے میں چند دن لگیں گے۔
صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔