چینی فوجی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

سورس: File: Picryl
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کی بحریہ کا ایک جنگی طیارہ ہفتے کے روز تربیتی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، تاہم پائلٹ بحفاظت جہاز سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ چینی فوج کے سدرن تھیٹر کمانڈ کے تحت کام کرنے والا یہ لڑاکا طیارہ ملک کے جنوبی جزیرے ہینان میں ایک کھلے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چینی بحریہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اس حادثے کی تصدیق کی۔ بیان میں کہا گیا کہ "پائلٹ کامیابی سے طیارے سے ایجیکٹ کرگیا، اور زمین پر کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔" فوج نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور بحریہ حادثے کے بعد کی صورتحال کو سنبھالنے میں مصروف ہے۔