کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات 

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ...
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات 
سورس: فوٹو: آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات  کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بحرین کے درمیان  دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔