ترکی کے فوجی اڈوں اور اہم مقامات کی معلومات اکٹھی کرنے والے 5 افراد گرفتار، کس اسلامی ملک کیلئے کام کر رہے تھے؟ بڑی خبر آگئی

سورس: Pexels
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک پولیس نے پانچ مشتبہ افراد کو ایرانی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کے الزامات میں حراست میں لے لیا۔
ڈی ایچ اے نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس نے ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے علاوہ جنوبی شہروں انطالیہ اور مرسین میں کارروائیاں کرتے ہوئے ان مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ افراد مبینہ طور پر ترکی اور بیرون ملک موجود فوجی اڈوں اور اہم مقامات سے متعلق معلومات اکٹھی کر کے ایرانی خفیہ ایجنسی کو فراہم کر رہے تھے۔تاحال گرفتار شدگان کی شہریت کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔