باپ نے پڑھائی میں کمزور بیٹوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

باپ نے پڑھائی میں کمزور بیٹوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی
باپ نے پڑھائی میں کمزور بیٹوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی
سورس: Pixahive

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک 37 سالہ شخص نے اپنے دو کمسن بیٹوں کو مبینہ طور پر تعلیمی کارکردگی کمزور ہونے کی بنا پر قتل کر دیا اور بعد میں خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص وی چندر کشور، جو کہ او این جی سی میں ملازم تھا، نے جمعہ کی صبح تقریباً 10 بجے اپنے بیٹوں کو پانی کی بالٹی میں ڈبو کر ہلاک کر دیا۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کشور اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی سے مایوس تھا اور اسے خدشہ تھا کہ اگر وہ تعلیمی میدان میں آگے نہ بڑھے تو مستقبل میں سخت مقابلے کا سامنا نہیں کر سکیں گے۔ اسی سوچ کے تحت اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے پہلے اپنے بچوں کو قتل کیا اور پھر خودکشی کر لی۔

واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ برآمد ہوا ہے، جس کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ حکام نے فارینزک ٹیموں کو طلب کر لیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ اس سانحے کے پیچھے اصل وجوہات کیا تھیں۔

کشور  کی اہلیہ رانی نے پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں بتایا کہ جب وہ گھر پہنچی تو اس کا شوہر بیڈروم میں پھندے سے لٹکا ہوا تھا جبکہ دونوں بچے پانی کی بالٹی میں بے جان پڑے تھے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -