نائب قاصد کے رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے پر کارروائی ڈسٹرکٹ سیشن جج کیخلاف ہو گی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مسرت ہلالی نے کہاہے کہ نائب قاصد بھی رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا تو کارروائی ڈسٹرکٹ سیشن جج کیخلاف کی جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹ آباد میں ڈسٹرکٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ عدلیہ آئین ،قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،عدالتوں میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی وکلا موجودہ عدالتی نظام میں بہتری کیلئے تجاویز دیں،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ نائب قاصد بھی رشوت لیتے ہوئے پکڑاگیا تو کارروائی ڈسٹرکٹ سیشن کیخلاف کی جائے گی۔