لڑکیوں کی نیم برہنہ تصاویر بناکر وائرل کرنیوالی بیوٹی پارلر مالکن گرفتار

لڑکیوں کی نیم برہنہ تصاویر بناکر وائرل کرنیوالی بیوٹی پارلر مالکن گرفتار
لڑکیوں کی نیم برہنہ تصاویر بناکر وائرل کرنیوالی بیوٹی پارلر مالکن گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت کے علاقے نواب ٹاؤن میں لڑکیوں کی نازیبا تصاویر بناکر وائرل کرنیوالی بیوٹی پارلر مالکن کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب ٹاؤن میں بیوٹی پارلر کی مالک کے خلاف دو لڑکیوں کی نازبیا تصاویریں بنانے کا مقدمہ درج کیا گیا، دونوں لڑکیاں اریبہ شفیق بیوٹی پارلر میں اسکن پالش کروانے گئی تھیں، بیوٹی پارلر کی مالکن رخسانہ نے موبائل فون سے دونوں لڑکیوں کی اسکن پالش کے دوران نیم برہنہ تصاویریں بنائیں۔ایف آئی آر کے مطابق بیوٹی پارلر مالکن کے موبائل سے پارلر میں آنے والی متعدد لڑکیوں کی نیم برہنہ تصاویر برآمد ہوئیں۔ملزمہ رخسانہ نے مختلف واٹس ایپ گروپس میں بھی تمام تصاویریں شیئر کیں۔ سائبر کرائم یونٹ لاہور نے تحقیقات مکمل ہونے پر تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ درج کروایا۔