منفرد موضوع کی حامل نئی فلم ”تلاش“ کو عام نمائش کیلئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری

منفرد موضوع کی حامل نئی فلم ”تلاش“ کو عام نمائش کیلئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلمی صنعت کی نئی کاسٹ اور منفرد موضوع کی حامل نئی فلم ”تلاش“ کو عام نمائش کیلئے سنسر سرٹیفیکیٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد فلم رواں آج لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے تمام سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم کوپنجاب، سندھ اور وفاقی سنسر بورڈ نے بغیر کسی اعتراض کے نمائش کی اجازت دی ہے۔ ڈائریکٹر ذیشان خان کی ہدایت میں بنی ”تلاش“ کی سٹار کاسٹ میں احمد زیب، فاریہ حسن، نعمان سمیع نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں جبکہ سینئر فنکار مصطفٰی قریشی اور ورسٹائل فنکار سلیم معراج نے منفرد کردار وں میں جلوہ گر ہوکر فلم کی رونق کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔
فلم کی کہانی میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر دوستوں کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے جنہیں اندرون سندھ حیرت انگیز واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔فلمی حلقوں کے مطابق فریش سٹارکاسٹ کی بہترین آن سکرین کیمسٹری اور مضبوط کہانی کے علاوہ تلاش میں بے شمار خوبیا ں موجود ہیں جو دیکھنے والوں کو پیسہ وصول تفریح فراہم کرنے میں کامیاب رہیں گی۔ فلم میں سندھ کی خوبصورت ثقافت اور موسیقی کی بہترین انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔

مزید :

کلچر -