گلگت الیکشن، سکردو میں پی ٹی آئی کی ریلی ، مخالفین نے ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
سکردو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکردو کے علاقے یاد گار چوک پر پی ٹی آئی کی ریلی پر پتھراؤ کے نتیجے میں کئی کارکن زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق یادگار چوک پر تحریک انصاف کی ریلی پر پتھراؤ کیا گیا جس کی وجہ سے کئی کارکنان زخمی ہوگئے۔ میڈیا پر خبریں سامنے آنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس پی کو ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ واقعے کی فوری رپورٹ پیش کی جائے۔