لکی مروت؛ ٹریفک حادثے میں جاں بحق مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لکی مروت؛ ٹریفک حادثے میں جاں بحق مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
لکی مروت؛ ٹریفک حادثے میں جاں بحق مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹریفک حادثے میں جاں بحق وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ میں اہل علاقہ، کارکنوں،سیاسی و مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور عبدالشکور گزشتہ رات اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے، گزشتہ رات اسلام آباد میں ان کی نماز جنازہ جامعہ دارالسلام جی سکس میں ادا کی گئی تھی، نماز جنازہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی تھی۔
نماز جنازہ میں وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، یوسف رضاگیلانی، شاہ زین بگٹی، احسان مزاری، سینیٹر طلحہ محمود، فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی، نماز جنازہ میں طارق فضل چودھری، علی وزیر، انجینئرضیاالرحمان، صاحبزادہ اسجد محمود، مفتی عبدالواجد قریشی ،آغا سید محمود شاہ، پیر مفتی اویس عزیز، مولانا شریف ہزاروی ،مفتی ابرار احمد ،مولانا عبید الرحمان بھی شریک ہوئے۔
مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاﺅں تاجبی خیل میں ادا کردی گئی،مرحوم کی نماز جنازہ میں اہل علاقہ، کارکنوں،سیاسی و مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ کے بعدتدفین کی جائے گی۔