اوورسیز پاکستانی ہمارے سر کا تاج:وزیر اعظم،دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں:آرمی چیف

    اوورسیز پاکستانی ہمارے سر کا تاج:وزیر اعظم،دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ایک کروڑسیزائد پاکستانی دنیا کے مختلف ملکوں میں مقیم ہیں۔انہوں نے کہا کہکہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کردی گئیں، حکومت نے  پنجاب اور بلوچستان  میں بھی ایسی عدالتیں قائم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سچے پاکستانی، زبردست پروفیشنل ہیں، ان کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ملک میں دہشت گردی کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں، سب جانتے ہیں کون دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے، سب کوعلم ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے سروں کے تاج ہیں، ان کی جتنی قدر کریں وہ کم ہے، وطن کی خاطر خون دینے والوں کے خلاف ہرزہ سرائی سے بڑا جرم نہیں ہوسکتا، اللہ قرآن میں کہتا ہے شہیدوں کو مردہ نہ کہو، ان کے خلاف برطانیہ میں زہر اگلا جاتا ہے، آپ ان لوگوں کا مقابلہ کریں تاکہ پتہ چلے عظیم پاکستانی ہیں۔۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے دن رات محنت کر کے پیسے کمائے، اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کے تاج ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ دنیا بھرمیں پاکستان کا جھنڈا بلند کر رہے ہیں، ہم آپ کوجتنی مراعات دیں وہ کم ہیں، کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ملک میں دہشت گردی کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں، سب جانتے ہیں کون دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے، سب کوعلم ہے۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے 80 ہزار لوگوں نے اپنی جانیں نثار کی ہیں، 2018 میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی پھیل رہی ہے، سب کودہشت گردوں کے سہولتکاروں کا علم ہے، کون ان کو فنڈنگ کر رہا ہے کون سہولت دے رہاہے؟۔وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں یہ بھی کہا کہ آرمی چیف کی زبان پر وہی ہوتا ہے جو دل میں ہوتا ہے، آرمی چیف سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں۔ وطن کی خاطر خون دینے والوں کے خلاف ہرزہ سرائی سے بڑا جرم نہیں ہوسکتا، اللہ قرآن میں کہتا ہے شہیدوں کو مردہ نہ کہو، ان کے خلاف برطانیہ میں زہر اگلا جاتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ ان لوگوں کا مقابلہ کریں تاکہ پتہ چلے عظیم پاکستانی ہیں، غزہ اور کشمیر کیلئے ناچیز نے کروڑوں عوام کے جذبات کی عکاسی کی، کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی مدد کریں گے، غزہ میں ہمارے 50 ہزار بھائی بہن شہید کردیے گئے، آج بھی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔انھوں نے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی برطانیہ میں اداروں کو گالیاں دینے والوں کا مقابلہ کریں، کسی کی گالی کا جواب دینا مناسب نہیں، مناسب الفاظ میں جواب دیں، اوورسیز پاکستان ویڈیولنکس کی سہولت جلد دی جائے گی، ویڈیولنکس کے ذریعے متعلقہ وزرا سے بات ہوسکتی ہے، چیئرمین نادرا کوفی الفورسہولت دینے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ وفاقی یونیورسٹیزمیں اوورسیزپاکستانیوں کا کوٹہ رکھا جا رہا ہے، میڈیکل یونیورسٹیز میں بھی 15 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے، ایف بی آراوورسیز پاکستانیوں کو فائلر کے طور پر ٹریٹ کرے گا۔ میڈیکل یونیورسٹیزمیں بھی 15 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے، ایف بی آر اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر کے طور پر ٹریٹ کرے گا، میرپورمیں عالمی سطح کے ایئرپورٹ کی فیزبیلٹی کا حکم جاری کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ نمایاں کارکردگی پراوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈز دیے جائیں گے، ہرسال 15 اوورسیز کو سول ایوارڈز دیے جائیں گے، نواز شریف نے ایئرپورٹ پرگرین چینل کا اعلان کیا تھا، میں آج پھرگرین چینل کااعلان کرتا ہوں، گرین چینل چند ہفتوں میں فعال ہو جائے گا، ہماری بہادر مسلح افراد کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہو رہا ہے، محبت وطن اس منفی مہم کیخلاف قومی کردارادا کریں۔سیشن  کے دوران خصوصی دستاویزی فلم پیش کی گئی۔ اوور سیز  پاکستانیوں سے خطاب کرتگے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ  نہیں بگاڑ سکتیں،بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے، جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کی فوج ہر مشکل سے با آسانی نبرد آزما ہو سکتی ہے،نامساعد حالات کے آگے بطور مسلمان اور پاکستانی نہیں گھبراتے، ہم کبھی بھی مشکلات اور دشواریوں کے سامنے نہ جھکے ہیں، نہ جھکیں گے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔  آرمی چیف نے کہاکہ میں آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔ آرمی چیف نے کہاکہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے۔ سربراہ پاک فوج نے کہاکہ جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ  برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے اور  بیرون ملک پاکستانی اسکی عمدہ ترین مثال ہیں۔ آرمی چیف انہوں نے کہاکہ آپ سب نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسل کو سنانی ہے، وہ کہانی جس کی بنیاد پر ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کیا۔ سربراہ پاک فوج نے کہاکہ کیا پاکستان کے دشمنوں کا یہ خیال ہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں؟، دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ  نہیں بگاڑ سکتیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کی فوج ہر مشکل سے با آسانی نبرد آزما ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے بہا وسائل سے نوازا ہے جس پر ہمیں ہر وقت شکر ادا کرنا چاہیے۔آرمی چیف نے کہاکہ ہم آج مل کر یہ واضح پیغام دے رہے ہیں ”جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں حائل ہو گا ہم مل کر اْس رکاوٹ کو ہٹا دیں گے“۔آرمی چیف نے اوور سیز پاکستانیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ جس ملک میں بھی ہوں، یاد رکھیں کہ آپکی میراث ایک اعلیٰ معاشرے، نظریئے اور تہذیب سے ہے۔ سربراہ پاک فوج نے کہاکہ نامساعد حالات کے آگے بطور مسلمان اور پاکستانی نہیں گھبراتے، ہم کبھی بھی مشکلات اور دشواریوں کے سامنے نہ جھکے ہیں، نہ جھکیں گے۔آرمی چیف نے کہاکہ جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ قوم اپنے شہداء کو نہایت عزت اور وقار کی نظر سے دیکھتی ہے۔ ان کی قربانی لازوال ہے جس پر کبھی ملال نہ آنے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائدِ اعظم نے دیکھا تھا، آپ ہمیشہ اپنا سر فخر سے بلند رکھیں، کیونکہ آپ کا تعلق کسی عام ملک سے نہیں، بلکہ آپ ایک عظیم اور طاقتور  ملک کے نمائندے ہیں۔ آرمی چیف نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری ہے،سوال یہ نہیں کہ پاکستان نے کب ترقی کرنی ہے، بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ پاکستان نے کتنی تیزی سے ترقی کرنی ہے۔اپنے خطاب کے اختتام پر آرمی چیف اور شرکاء نے ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“کا نعرہ لگایا۔

وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -