سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات (آئی این پی) سوات، مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی زیر زمین گہرائی 98 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔واضح رہے دو روز قبل بھی سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلہ