پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

  پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کا رروائی کا فیصلہ کر لیا،کابینہ سے منظوری کے بعدسزاؤں میں اضافے کابل اسمبلی کوبھجوادیاگیا، کابینہ نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر 14 سال قیدکی سزا کی تجویزمنظورکر لی۔تفصیلات کے مطابق بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے پر 50ہزار جرمانہ کو بڑھا کر 5 لاکھ روپے تک کرنے کی تجویز کو بھی منظور کیا گیا، ممنوعہ بور اسلحہ پر پہلے 14سال قید تھی، نئی ترمیم میں عمر قید کی تجویز منظور کی گئی۔اسلحہ کی غیر قانونی ترسیل پر پہلے 3 سال قید تھی اب کم از کم 10 سال قید کی سزا ہو گی، جعلی لائسنس رکھنے پر موجودہ سزا 2 سال قید ہے جسے نئی ترمیم میں 7سال قید و جرمانہ شامل ہو گا۔غیر قانونی خرید و فروخت پر پہلے معمولی جرمانے عائد تھے تاہم اب بھاری جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی شق بھی منظور کی گئی۔تمام اسلحہ لائسنس اب جدید سسٹم اور سخت جانچ کے بعد جاری ہوں گے، عدالتوں کو فوری سماعت اور سزا سنانے کے خصوصی اختیارات دیئے جائیں گے، قانون کی خلاف ورزی پر اسلحہ ضبط، لائسنس منسوخ اور فوری گرفتاری لازمی ہوگی۔

غیرقانونی اسلحہ

مزید :

صفحہ اول -