عمرہ ایگزبیشن کا آج آخری  دن سٹالز پر بے پناہ رش

  عمرہ ایگزبیشن کا آج آخری  دن سٹالز پر بے پناہ رش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سعودی وزارت الحج کے زیر اہتمام مدینہ منورہ کنگ سلمان انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں ہونے والی عمرہ ایگزبیشن(عمرہ نمائش) کا آج آخری دن،سعودی عمرہ کمپنیوں اور سعودی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے سٹال پر بے پناہ رش نئے عمرہ سیزن کے لئے دنیا بھر سے آئے ہوئے عمرہ ایجنٹس کے سعودی عمرہ کمپنیوں سے تحریری معاہدے۔ حج 2025ء کے بعد شروع ہونے والے عمرہ سیزن کے سارے نظام کو جدید انداز میں ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے پاکستان کی بھی بڑی عمرہ کمپنیوں کے نمائندے سعودی عمرہ کمپنیوں سے معاہدہ کرنے کے لئے کنونشن سنٹر میں موجود تین روزہ عمرہ نمائش کے دوسرے روز آنے والے مہمانوں کی خاطر مدارت کے لئے عمرہ کمپنیوں کے سٹال پر سعودی گوہ کچھ چاکلیٹ،تحائف کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے آج عمرہ نمائش کا آخری دن ہے دنیا بھر سے سینکڑوں عمرہ ایجنٹس آج آئندہ عمرہ سیزن کے لئے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔