پاکستان کو معاشی بحرا ن کا سامنا،قرض لینا مجبوری ہے، شیخ مظہر
لاہور(پ ر)ورلڈ اسلامک آرگنائزیشن تھینک ٹینک علمائے حق کے مرکزی چیئرمین شیخ مظہر شفیع نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی بحرا ن کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف سے قرضے لینے پڑتے ہیں جس قرض کی رقم سے دوگنا سود ادا کرنا پڑتا ہے اور وہ رقم بھی آئی ایف کے احکامات کی روشنی میں خرچ کرنا ہوتی ہے۔ یہ سود عوام کے خون کونچوڑ کر ادا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور سپہ سالار جنرل حافظ محمد عاصم منیر نے معدنی ذخائر جو کہ بلوچستان، کے پی کے اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں پائے جانے والے ذخائر کا انکشاف کیا ہے اس دو روزہ کانفرنس میں امریکہ، کینیڈا اور دوسرے یورپی ممالک کی بڑی بڑی کمپنیوں نے ان ذخائر کو نکالنے کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا مسئلہ قانون کا ہے کہ جس میں آئے دن پاک افواج، پولیس اور عوام دہشت گردی کانشانہ بنتے ہیں یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔جس کی تازہ مثا ل جعفر ایکسپریس پاکستان ریلوے کی ٹرین کا اغوا ہونا ہے جس کی حکومت نے گرفتار ہونے والوں کی رہائی کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ترقیاتی منصوبوں کے کامیاب اجرا اور انکی مقررہ مدت میں تکمیل بہترین کارکردگی کا تقابل ہے۔اس موقع پر ڈبلیو آئی او کے دیگر عہدیداران و تھینک ٹیک کے علمائے حق کے نمائندہ مفسر پرآن مولانا قاضی یونس انور، ڈاکٹر سرفراز احمد اعوان، مولانا حافظ عبدالقیوم نیازی، ڈاکٹر شمس العارفین، ڈاکٹر عزیز رحمان آرائیں، پروفیسر سعید الرحمن طاہر اور مولانا حافظ عزیز الرحمان بھی شریک تھے۔