ہڈیارہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 37سالہ دکاندار قتل

ہڈیارہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 37سالہ دکاندار قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(کرائم رپورٹر)ہڈیارہ کے علاقے میں کاسمیٹکس کی دکان پر قتل کی واردات، کار سوار خاتون نے ساتھیوں کیساتھ ملکر فائرنگ کر کے دکاندار کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے، پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ کے علاقے میں منہالہ بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 37سالہ دکاندار خالد مجید کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے پولیس کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق فائرنگ کار سے اترنے والے شخص نے کی جبکہ گاڑی میں خاتون سمیت 4افراد موجود تھی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کار کے اندر موجود رہی جبکہ شلوار قمیض میں ملبوس شخص نے اتر کر گولیاں چلائیں۔مقتول کے بھائی نعیم خاں کی مدعیت میں چار کس نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قتل کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ 

مزید :

علاقائی -