فارمیسی سے چوری ہونیوالا موبائل فون برآمد، ملزم گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)نو اب ٹا ؤ ن پولیس نے 6لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا چوری کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی نواب ٹاؤن پولیس نے اطلاع ملنے پر تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے 6لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا پولیس کے مطابق فہد نامی شہری فارمیسی پر ادویات لے رہا تھا کہ اس دوران موبائل فون بھول گیا۔ بعد ازاں دکان میں داخل ہونے والے ملزم نے ادویات لینے کے بعد موبائل فون چوری کیا اور گاڑی میں فرار ہوگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم کوفوری ٹریس کرنے کا حکم دیا، جس پر پولیس نے موبائل فون برآمد کرلیا۔