سابق شوہر کی گھر میں گھس کر فائرنگ، خاتون زخمی
لاہور(کر ائم رپو رٹر)مناواں کے علاقے میں سابق شوہر کی فائرنگ سے 37 سالہ خاتون زخمی ہو گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے میں صفیہ نامی خاتون کو اسکے سابق شوہر صفدر نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا پولیس کو کہنا ہے کہ خاتون نے صفدر نامی شخص سے طلاق کے بعد دوسری شادی کر لی تھی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔