آئی جی سے پولیس ملازمین، اہلخانہ کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

آئی جی سے پولیس ملازمین، اہلخانہ کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ 

تفصیلات کے مطابق، سب انسپکٹر سعد عظیم کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب اورسب انسپکٹر محمد وسیم اسلم کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔غازی سب انسپکٹر امجد فاروق کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ لیڈی سب انسپکٹر صنم شہزادی کی سرکاری رہائش فراہمی کی درخواست پر سی سی پی او لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی۔ شہید کانسٹیبل عامر رشید کی بہن کی درخواست پر اے آئی جی فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔شہید کانسٹیبل کامران علی کی والدہ کی پلاٹ فراہمی کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ لانگری عادل سرور کی سرکاری رہائش فراہمی کی درخواست پر سی سی پی او لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

مزید :

علاقائی -