بجلی چوری پر 7770مقدمات درج، 9530 ملزمان گرفتار

  بجلی چوری پر 7770مقدمات درج، 9530 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کی جانب سے رواں سال بجلی چوری کیخلاف مختلف کارروائیوں میں 9530سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے 7770سے زائد مقدمات کا اندراج کیا گیا  یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے  جاری بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بجلی چوری کے 1207،صدر میں 1879، کینٹ میں 3040، ماڈل ٹاؤن میں 1874، سٹی میں 1095اور سول لائنز میں 438 ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے قانون شکن عناصرکے خلاف زیرو ٹالرنس کارروائیاں جاری ہیں بجلی چوری کے تدارک کیلئے فیلڈ افسران متعلقہ محکموں کیساتھ رابطہ استوار رکھیں  بجلی چوری کی شکایات پر بلا تاخیر کارروائی یقینی بنائی جائے بجلی چوری کے درج مقدمات میں ملزمان کی گرفتاریوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے بجلی چوری میں ملوث عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔  سپروائزری افسران بجلی چوری کے مقدمات کی تفتیش پر خصوصی توجہ دیں۔

مزید :

علاقائی -