خواتین کی پہلی خلائی پرواز کا تجربہ

  خواتین کی پہلی خلائی پرواز کا تجربہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

امریکی پاپ سٹار کیٹی پیری سمیت چھ خواتین نے خلاء میں جا کر تاریخ رقم کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دیگر خواتین میں ارب پتی جیف بیزوس کی منگیتر لورین سانچیز، سی بی ایس چینل کی میزبان جائل کنگ، ناسا کی سابق راکٹ سائنسدان عائشہ بوئی،سائنسدان آمانڈا نگوین اور فلم پروڈیوسر کیریانی فلین شامل تھیں جبکہ گزشتہ 60سال سے زائد عرصے میں یہ پہلی خلائی پرواز تھی جس میں صرف خواتین سوارتھیں۔ خواتین نے معروف ارب پتی جیف بیزوس کی خلائی سیاحت کی کمپنی ”بلیو اورِجَن“ کے زیر انتظام راکٹ میں تقریباً 11 منٹ تک پرواز کی۔ اِس دوران عملے نے زمین سے تقریباً 62 میل کی بلندی پر پہنچ کر وزن کے بغیر حالت کا تجربہ کیا جس ے بعد کیپسول محفوظ طریقے سے ”چیہواہوان صحرا“ میں واپس زمین پر اُترا جہاں جیف بیزوس نے عملے کا استقبال کیا۔ یہ مشن نہ صرف خواتین کی نمائندگی کے لحاظ سے ایک سنگ میل تھا بلکہ اِس نے خلاء میں خواتین کی شمولیت کو بھی اُجاگر کیا۔ کیٹی پیری نے اِس تجربے کو ماں بننے کے بعد اپنی زندگی کا دوسرا بہترین لمحہ قرار دیا۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی خواتین کو بھی ایسی پروازوں میں حصہ لینا چاہئے۔

٭٭٭٭٭

مزید :

رائے -اداریہ -