راولپنڈی چیمبر میںپرچم کشائی کی تقریب ،کیک بھی کاٹا گیا

راولپنڈی چیمبر میںپرچم کشائی کی تقریب ،کیک بھی کاٹا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( نیٹ نیوز) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں چودہ اگست کے موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پرچم کشائی کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں خطے کی کاروباری برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے قائمقا م صدر ملک شاہد سلیم نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب راولپنڈی چیمبر کی ایک پرانی روایت ہے اور اس دن کے منانے کا مقصد کاروباری برادری کی طرف سے یہ پیغام دینا ہے کہ بزنس کمیونٹی اس ارضِ پاک اور مقدس سر زمین کی محبت میں کسی سے پیچھے نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دن کاروباری برادری عہد کرتی ہے کہ پیارے وطن پاکستان کے لئے وقت آنے پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس موقع پر سابق صدور، اراکین مجلس عاملہ اور دیگر ممبران چیمبر بھی موجو دتھے ۔

مزید :

کامرس -