پی ٹی آئی کی بس شکرپڑیاں کے قریب الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پی ٹی آئی کی بس شکرپڑیاں کے قریب الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
پی ٹی آئی کی بس شکرپڑیاں کے قریب الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کیپشن: Islam abad Map

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے آنے والی بس شکرپڑیاں کے قریب الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بس اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے پر سرینا چوک کی جانب بڑھ رہی تھی کہ شکر پڑیاں کے قریب حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے جس کے باعث لوگوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا پیش آ رہا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -