اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں:شیخ رشید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب تو لگتا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم کے استعفے سے کم پر راضی نہیں ہوںگے، اسلام آباد میں عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے جلسے قریب قریب ہوںگے ۔ نجی ٹی وی چینل سماءنیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دونوں انقلاب اور آزادی کی ضد پر قائم ہیں، دونوں کو مار پڑے گی تو ٹھیک ہو جائیں گے۔ملک میں حالات خراب ہو جانے کے خدشے کے سوال پر ان کاکہنا تھا کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں،پھڈہ ہوتا ہے تو ہو جانے دو،اٹھارہ کروڑ عوام پہلے سے ہی حالت جنگ میں ہیں ، قوم پر مہنگائی اور بے روزگاری کی جنگ مسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیابلکہ ن لیگ کے وزراءکی جانب سے مجھ پر مزید گھٹیا الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔