گوالمنڈی کے علاقہ سے 30سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد
لاہور(کرائم سیل)تھانہ گوالمنڈی کے علاقہ سے 30سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ،شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کر وا دیا۔پولیس کے مطابق گوالمنڈی مین بازار میں فوڈ سٹریٹ کے پاس گزشتہ روز راہگیروں کو ایک نامعلوم شخص کی نعش سٹرک کنارے پری ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لیتے ہوئے اس کی تلاشی لی لیکن اس سے کوئی شناختی چیز برآمد نہ ہونے پر نامعلوم قرار دے کر میو ہسپتال کے ڈیڈ ہاوس میں پوسٹ مارٹم کے لیے جمع کروا دیا۔موت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گیں۔