نشہ کی زیادتی سے دونشئی جان کی بازی ہار گئے
لاہور(کرائم سیل) شہر کے مختلف علاقوں میں نشہ کی زیادتی سے دونشئی جان کی بازی ہار گئے۔پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیں ہیں۔پولیس کے مطابق تھانہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں شاہد نامی نشئی نشہ کی زیادتی سے جاں بحق ہو گیا۔اسی طرح سے میو ہسپتال کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی نعش سڑک کنارے راہگیروں کو ملی ہوئی ،حلیہ سے یہ شخص بھی نشئی معلوم ہوتا تھا۔پولیس نے دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ بھجوا دیا ہے جبکہ دونوں افراد سے شناخت کے لیے کوئی کاغذات برآمد نہیں ہو سکے اس لیے ان کے ورثہ کی تلاش کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق موت کی اصل وجوہات کا پتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔