گوگل کے بارے میں 10حیرت انگیز حقائق جو آپ کو معلوم نہیں

گوگل کے بارے میں 10حیرت انگیز حقائق جو آپ کو معلوم نہیں
گوگل کے بارے میں 10حیرت انگیز حقائق جو آپ کو معلوم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل روزانہ اربوں انسانوں کو ان کی مطلوبہ معلومات اور ویب سائٹس ڈھونڈ کر دیتا ہے۔ یہ سرچ انجن اسقدر پیچیدہ اور بڑی مقدار میں ڈیٹا اور معلومات کو اربوں انسانوں تک پہنچاتا ہے کہ اس کی طاقت اور رفتار کو دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ گوگل کے کچھ دلچسپ ترین حقائق اور راز ایسے ہیں کہ جنہیں جان کر آپ یقیناً حیرت زدہ رہ جائیں گے۔
-1 آپ جب بھی گوگل پر کوئی معلومات سرچ کرتے ہیں تو یہ ایک سیکنڈ کے معمولی سے حصے میں جواب دے دیتا ہے اگرچہ اس دوران یہ تقریباً 200 عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے اربوں ممکنہ نتائج کی چھان بین کرتا ہے۔
-2 گوگل کی کئی ویب سائٹوں کا نام اس کے نام کے غلط ہجوں سے بنایا گیا ہے جیسا کہ Googlr.com, gogle.com, gooogle.com وغیرہ۔
-3 گوگل پر ہر سیکنڈ میں 20 لاکھ معلومات کی سرچ کی جاتی ہے۔
-4 گوگل کے زیادہ تر پراجیکٹ کو اربوں لوگ استعمال کرتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں صرف محدود تعداد کے لوگ استعمال کرتے ہیں جیسا کہ گوگل کو محدود پیمانے پر استعمال ہونے وای ”چیروکی“ زبان میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
-5 گوگل کے مالکان لیری پیج اور سرجی برن نے پہلا گوگل ڈوڈل 1998ءمیں بنایا۔
-6 گوگل پر سرچ کئے جانے والے سوالات کا ڈیٹا 100,000,000 گیگا بائٹ سے بھی زیادہ ہے۔
-7 گوگل وہ واحد ویب سائٹ ہے جس کی کوشش ہوتی ہے کہ لوگ اس پر کم از کم وقت صرف کریں۔
-8 گوگل سٹریٹ ویو نقشوں کیلئے 50 لاکھ میل لمبی سڑکوں کی تصاویر لی گئی ہیں۔
-9 گوگل ہر مہینے تقریباً تین نئی کمپنیوں کو خرید لیتا ہے۔
-10 گوگل کی ملکیت یوٹیوب پر ہر ماہ 6 ارب گھنٹوں کی ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں۔