پاک بحریہ کی جانب سے آئی ڈی پیزکے لیے امدادی اشیا کی فراہمی

پاک بحریہ کی جانب سے آئی ڈی پیزکے لیے امدادی اشیا کی فراہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی بحالی کے لیے پر عزم ہے اور اپنے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدرد ی رکھتی ہے۔ پاک بحریہ خیبر پختونخوا کے آئی ڈی پیز کے لیے کراچی ، اسلام آباد اور لاہور سے اب تک 126ٹن راشن بھجوا ئی جا چکی ہےں۔ بے گھر افراد کی مدد کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پاک بحریہ نے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ اسلام آبادسے روانہ کردی گئی ہے ۔ امدادی اشیاءمیں آٹا ، چاول، چینی ، دالیں ، خوردنی تیل ، خشک دودھ اور بستر شامل ہیں ۔ پاک بحریہ کے تما م افسران، سی پی اوز، سیلرز اور سویلین حضرات دل کھول کر مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ پاک بحریہ اس کڑے وقت میں آئی ڈی پیز کو ہر ممکن مدد کی فراہمی جاری رکھے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -