شارٹ فال سات ہزار میگا واٹ ہو گیا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

شارٹ فال سات ہزار میگا واٹ ہو گیا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں یوم آزادی کی عام تعطیل کے بعد گزشتہ روز معمول کی سرگرمیاں شروع ہونے سے بجلی کی ڈیمانڈ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا جس سے شارٹ فال بڑھ کر سات ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ۔ شارٹ فال میں اضافہ کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں بارہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ مرمت کے نام پر بھی تمام سب ڈویژن میں ایک ایک فیڈر چھ سے اٹھ گھنٹے تک کے لئے بند رکھا گیا ۔ مغرب کے بعد بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ سے لوڈ بڑھنے پر سسٹم بچانے کے لئے لیسکو سمیت تمام ڈسکوز نے اپنے درجنوں فیڈرز بند کر دیئے ۔ باربار لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں ۔دوسری جانب ارسا نے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں مزید کمی کر دی جس سے ہائیڈرل کی پیداوار مزید کمی ہوئی ۔ گزشتہ روز تربیلا سے ایک لاکھ 93 ہزار 300 کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا جبکہ پانی کی آمد دو لاکھ 30 ہزار کیوسک رہی اس طرح منگلا سے پانی کا اخراج کم کرکے صرف بارہ ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 19210 میگاواٹ جبکہ پیداوار 12230 میگاواٹ رہی طلب و رسد میں 6980 میگا واٹ کا فرق رہا ۔
 لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

مزید :

صفحہ آخر -