امریکہ نے اسرائیل کو انکار کر دیا ،دوستی خطر ے میں

امریکہ نے اسرائیل کو انکار کر دیا ،دوستی خطر ے میں
امریکہ نے اسرائیل کو انکار کر دیا ،دوستی خطر ے میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یروشلم (نیوز ڈیسک) اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ نے غزہ پر حالیہ جارحیت سے پہلے اسرائیل کو میزائلوں کی ایک بڑی کھیپ دینے سے انکار کردیا جس پر اسرائیلی حکام اور امریکہ کے درمیان شاید تلخی پیدا ہوچکی ہے اور اسرائیلی سیاستدان امریکی صدر اوباما کے خلاف آگ اگل رہے ہیں۔ اس سے پہلے امریکی اخبار ”وال سٹریٹ جرنل“ میں بھی یہ بات کی گئی تھی کہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان سفارتی کشیدگی کے بعد اسرائیل کو ہیل فائر میزائلوں کی فراہمی روک دی گئی تھی، اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تلخی عروج پر پہنچ گئی ہے اور بدھ کے روز اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر سے سخت الفاظ میں بات کی ہے۔ اس صورتحال پر اسرائیل کے اندر بھی سیاسی ماحول کشیدہ ہوگیا ہے اور اپوزیشن رہنما اسرائیلی وزیراعظم کو امریکہ کے ساتھ تعلقات کی خرابی کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ ایک سینئر اسرائیلی رہنما نے خبر رساں ویب سائٹ ”ynet“ کو بتایا کہ اس تنازعے کی وجہ اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی صدر کے اختلافات ہیں کیونکہ 2012ءکے الیکشن میں اسرائیلی وزیراعظم نے اوباما کے مخالف امیدوار مٹ رومنی کی حمایت کی تھی۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خزانہ ہائرلیپڈ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی تشویشناک ہے کیونکہ امریکہ سے تعلقات اسرائیل کا اہم ترین اثاثہ ہے اور اس کی حفاظت کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔