ایک پائلٹ سو گیا ،دوسرا آئی پیڈ میں کھو گیا ،اور جہاز۔۔۔

ایک پائلٹ سو گیا ،دوسرا آئی پیڈ میں کھو گیا ،اور جہاز۔۔۔
ایک پائلٹ سو گیا ،دوسرا آئی پیڈ میں کھو گیا ،اور جہاز۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ایئرلائن جیٹ ایئرویز (Jet Airways) کے ایک پائلٹ اور اس کی ساتھی خاتون کو پائلٹ نے دوران پرواز شرمناک غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے 280 مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔ بھارتی شہر ممبئی سے امریکی شہر نوآرک جانے والی پرواز جب ترکی کی فضاﺅں میں گزررہی تھی تو ایئرٹریفک کنٹرول نے دیکھا کہ اس کی بلندی اچانک 34 ہزار فٹ سے کم ہوکر 29000 ہزار فٹ ہوگئی۔ جہاز کو اچانک 5 ہزار فٹ نیچے آتا دیکھ کر فوری طور پر پائلٹ سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد اس کی بلندی میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔ اب بھارتی ایوی ایشن کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اس خطرناک واقع کے وقت پائلٹ خواب خرگوش کے مزے لے رہا تھا جبکہ خاتون کوپائلٹ اپنے آئی پیڈ پر مصروف تھی۔ بھارتی ٹی وی NDTVنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں پائلٹ اس قدر خوفناک غیر ذمہ داری کے باوجود معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھے ہوئے تھے اور نہ ہی انہوں نے اور نہ ہی ان کی ایئرلائن نے ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کو اس واقعہ کی اطلاع دی تھی۔ پائلٹوں نے اپنی بعداز پرواز رپورٹ میں بھی اس واقعہ کا ذکر نہیں کیا تھا۔ دونوں پائلٹوں کو معطل کردیا گیا ہے لیکن ایئرلائن کی غیر ذمہ داری کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -