شام ، امدادی کاموں میں مصروف دو نوجوان اطالوی لڑکیاں اغوا

شام ، امدادی کاموں میں مصروف دو نوجوان اطالوی لڑکیاں اغوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روم (نیوز ڈیسک) خانہ جنگی کے شعلوں میں جلتے ہوئے ملک شام میں امدادی کاموں کیلئے جانے والی دو نوجوان اطالوی لڑکیوں کو شدت پسندوں نے اغواءکرلیا ہے۔ اکیس سالہ ونیسا اور 0 2سالہ گریٹا پچھلے دو سال کے دوران کئی دفعہ شام جاچکی ہیں اور اس دفعہ بھی وہ ترکی کے راسے امداد پہنچانے کیلئے شام گئی تھیں۔ ونسیا کے والد سالوا ٹور نے بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کو بہت منع کیا تھا کہ وہ ایسی خطرناک جگہ نہ جائے لیکن اس نے ایک نہ سنی۔ قطری اخبار ”السبیل“ نے ایک مقامی شخص کے حوالے سے بتایا کہ اغوا شدہ لڑکیوں کو الیپو شہر کے شدت پسند سربراہ کے گھر پہنچادیا گیا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اغواءکی تفصیلات اطالوی صحافی ڈینیل رینری سے حاصل ہوئی ہیں جسے ان لڑکیوں کے ساتھ ہی اغواءکیا گیا تھا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اٹلی کے نائب وزیر خارجہ نے اسے واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکیوں سے رابطہ ناممکن ہوگیا ہے تاہم ان کی تلاش کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
ونسیا، گریٹا اغوا

مزید :

صفحہ آخر -