فرینک ریبری کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فرینک ریبری کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس ( نیٹ نیوز)فرانس فٹبال ٹیم کے فرینک ریبری نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ 2013یورپ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والےفرانس کے فاروڈرفرینک ریبری کا کہنا تھا کہ فیملی پر تمام توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں ۔ فٹبال کو خیرباد کہنے کا یہ درست وقت ہے۔ورلڈ کپ میں شرکت کرنا چاہتا لیکن انجری کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا جس کا افسوس رہے گا لیکن خوش ہوں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد نئی زندگی شروع کرنے جارہا ہوں۔ فرینک ریبری نے 80 میچز میں فرانس کی نمائندگی کرتے ہوئے میں 16گول داغے جبکہ 20بار گول کرنے میں معاونت کی۔