ریڈ لائن عبور نہیں کی جائے گی ،تحریک انصاف کی حکومت کوتحریری یقین دہانی
اسلام آباد(اے این این ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے لکھ کردیا ہے کہ ریڈ لائن عبور نہیں کی جائے گی اور اگر ایسا کیا گیا تو خلاف ورزی کرنے والوں پر ربڑ کی گولیاں چلائی جائیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثارعلی نے کہا کہ30 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں نے اسلام آباد کی سیکورٹی سنبھال لی جبکہ لانگ مارچ کی سیکورٹی کےلئے خیبرپختونخوا سے 3 ہزار ایف سی اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی نے لکھ کر دیا تھا کہ ریڈ لائن عبور نہیں کی جائے ۔چوہدری نثار نے واضح کیا کہ فوج، رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے جلسہ گاہ کو حصار میں لے لیا ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔