عمران خان کے آزادی مارچ پرحملے کی مذمت کرتے ہیں،خورشید شاہ

عمران خان کے آزادی مارچ پرحملے کی مذمت کرتے ہیں،خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شہزاد ملک ) پیپلز پارٹی نے گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے آزادی مارچ پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پتھراﺅ کرنے کے واقعہ کو اچھی روایت قرار نہیں دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کو اپنے کارکنوں کو کنٹرول میں رکھنا چاہئے تھا کیونکہ اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ آزادی مارچ کے شرکاءکی ہر ممکن سیکورٹی کو ےقینی بنائے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے آزادی مارچ پرحملے کی مذمت کرتے ہیں ہم ےہ سمجھتے ہیں کہ سیاسی جلسوں اورجلوسوں پرپتھراوکی روایت نہیں ہونی چاہیے پتھراﺅکرنےوالوں کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)اپنے کارکنوں کومحتاط رہنے کی ہدایت کرے کیونکہ ایسے موقع پر شرپسند عناصر فائدہ اٹھاسکتے ہیں اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے اور الزامات سیاسی پارٹیوں پر لگنا شروع ہوجائیںگے اس لئے حکومت آزادی مارچ کی سیکورٹی بڑھائے۔سینٹ میں قائد حزب اختلاف چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ آزادی مارچ کے شرکاءپر پتھراﺅ ایک افسوسناک واقعہ ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں حکومت کاکام ہے کہ وہ سیکورٹی کو ےقینی بنائے جہاں تک تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ ہے تو ان کا ےہ مطالبہ کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں ہے اپوزیشن حکومت سے مختلف ایشوز پر ناکامی پر مستعفی ہونے کے مطالبے کرتی رہتی ہے میں بھی سینٹ میں کئی بار حکومت سے مختلف ایشوز پر مستفی ہونے کے مطالبے کر چکا ہوں حکومت کو ہوش سے کام لینا چاہئے اور اپوزیشن کے ساتھ طاقت سے بات کرنے کی بجائے بات چیت کے زریعے راستے نکالنے چاہئے۔پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن کو برداشت کرنے کا حوصلہ صرف اور صرف پیپلز پارٹی میں ہے حکومت کو پتہ تھا کہ گوجرانوالہ ےا گھکڑ منڈی سمیت کچھ مقامات پر آزادی مارچ کے شرکاءپر پتھراﺅ ہو سکتا ہے تو ایسی صورت حال کو سامنے رکھ کر حکومت نے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیوں نہیں کئے ہم ےہ سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) نے پتھراﺅ کرکے کوئی اچھی روائت کی بنیاد نہیں رکھی ہے حکومت کو پیپلز پارٹی کے تجربات سے سبق سیکھ کر برداشت کی سیاست اختیار کرنی چاہئے۔پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ تشدد کی سےاست قابل مذمت بھی ہے اور قابل نفرت بھی کےونکہ اسکے ملکی سےاست پر خطرناک اثرات پڑ سکتے ہےں حکومت پی ٹی آئی کے پر امن جلوس کو اپنی کمٹمنٹ کے مطابق سےکےورٹی فراہم کرے اور ان لوگوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرے جن لوگوں نے پر امن مارچ کو پر تشدد بنانے کی کوشش کی ہے ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری نظام میں جلسے جلوس اور مارچ کرنا جمہوریت کا حسن ہوتا ہے اور حکومت وقت کا ےہ فرض ہوتا ہے کہ وہ اپوزیشن کو ہرممکن سیکورٹی فراہم کرے اور خود صبر و تحمل کا مطاہرہ بھی کرے ۔

مزید :

صفحہ اول -