گوجرانوالہ کا واقعہ نواز ، شہباز کی ہدایت کے بغیر ممکن نہیں، پرویز الٰہی

گوجرانوالہ کا واقعہ نواز ، شہباز کی ہدایت کے بغیر ممکن نہیں، پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد/ لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پرامن لانگ مارچ کے شرکاء پر ن لیگیوں کی فائرنگ اور پتھراؤ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ہدایت کے بغیر یہ سب نہیں ہو سکتا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ یہ کیسے حکمران ہیں جو خود بدامنی پھیلا رہے ہیں، ایسی حرکتوں سے شریف برادران کی جمہوریت کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے، پرامن سیاسی مخالفین کو گولیوں، اینٹوں، پتھروں اور لاٹھیوں کا نشانہ بنانا کیسی جمہوریت ہے۔ انہوں نے پرامن رہنے پر عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری اور آزادی و انقلاب مارچ میں شامل پاکستان مسلم لیگ، تحریک انصاف، عوامی تحریک اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے تمام تر اشتعال انگیزی کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور محاذ آرائی و تصادم سے گریز کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے انقلاب مارچ میں شامل مسلم لیگی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران نے ماضی میں اپنی ایسی غیرآئینی، غیرقانونی اور غیرجمہوری حرکتوں کے نتائج سے سبق نہیں سیکھا، انہیں یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ پرامن مارچ کے قائدین اور کارکنوں پر حملے کروا کر وہ لانگ مارچ کا راستہ نہیں روک سکتے اور نہ اپنے ختم ہوتے اقتدار کو طول دے سکتے ہیں

مزید :

صفحہ اول -