ریڈ زون کا نیا سکیورٹی پلان جاری ،پولیس رینجرز ،ایف سی کے 9ہزار اہلکار سیکورٹی پر مامور

ریڈ زون کا نیا سکیورٹی پلان جاری ،پولیس رینجرز ،ایف سی کے 9ہزار اہلکار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                            اسلام آباد(اے این این ) وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کا نیا سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ، پولیس، رینجرز اور ایف سی کے نو ہزار اہلکار ریڈ زون کی سیکورٹی پر مامور کر دیئے گئے، ریڈ زون اور اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون کی سیکورٹی کی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ، پولیس ، رینجرز اور ایف سی کے نو ہزار سے زائد اہلکار ریڈ زون کی سیکورٹی پر تعینات ہیں ۔ ریڈ زون جانے والے متعدد راستے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے سیل کر دیئے گئے ہیں جبکہ صرف دو داخلی راستوں کے ذریعے سرکاری ملازمین ، ڈپلومیٹس اور متعلقہ حکام ریڈ زون میں داخل ہو سکتے ہیں ۔ ریڈ زون اور اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی ہے ۔ آزادی، انقلاب مارچ کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی ۔ پولیس اور خفیہ اداروں کو آپس میں معلومات کا تبادلہ مزید موثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -