طاہر القادری، عمران خان کے مطالبات غیر آئینی ہیں : شہباز شریف

طاہر القادری، عمران خان کے مطالبات غیر آئینی ہیں : شہباز شریف
طاہر القادری، عمران خان کے مطالبات غیر آئینی ہیں : شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان اور طاہر القادری کے مطالبات کو غیر آئینی قرار دےتے ہوئے کہا کہ عوام نے احتجاجی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا۔صوبائی دارلحکومت سے جاری بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سونامی مارچ کی طرح تحریک انصاف کا دھرنا بھی ناکامی سے دوچار ہوگا،بے وقت کے مارچ اور نام نہاد انقلاب سے ملک میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ منتخب وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ بھی غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے، سیاست میں مسائل کا حل افہام و تفہیم اور مذاکرات سے تلاش کیا جاتا ہے۔

مزید :

لاہور -