راجن پور اور شکار پور میں دوگروپوں میں تصادم ، بچوں سمیت 11افرادجاں بحق

راجن پور اور شکار پور میں دوگروپوں میں تصادم ، بچوں سمیت 11افرادجاں بحق
راجن پور اور شکار پور میں دوگروپوں میں تصادم ، بچوں سمیت 11افرادجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور، شکارپور(مانیٹرنگ ڈیسک) دومختلف مقامات پر دیرینہ دشمنی اور پانی جمع کرنے پر تصادم کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق راجن پور کے علاقے بی ایم پی پورٹ باڑہ کے قریب کھوجی بگٹی قبیلے کے دوگروپوں میں بارش کا پانی جمع کرنے پر تصادم ہوگیااور فائرنگ کے نتیجے میں 7افرادموقع پر مارے گئے ہیں جبکہ باڑہ ملٹری پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے ۔ مقامی ذرائع نے بتایاکہ پولیس نے علاقے میں پہنچ کر فائرنگ رکوادی تاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔
اُدھر شکار پور کے علاقے گڑھی یاسین میں دوگروپوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے چار افرادجاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق مرنیوالوں میں دوبچے بھی شامل ہیں ۔