آزادی مارچ حملہ ، پومی بٹ کی ضمانت منظور

آزادی مارچ حملہ ، پومی بٹ کی ضمانت منظور
آزادی مارچ حملہ ، پومی بٹ کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے آزادی مارچ پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان خالد عرف پومی بٹ کی ضمانت منظور کرلی اور رہائی کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے پومی بٹ سمیت دیگر ملزموں کو جوڈیشل مجسٹریٹ شہریار کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے پومی بٹ سمیت 9ملزموں کی ضمانت پر رہائی اور ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر لیگی کارکنان کی ایک بڑی تعداد کمرہ عدالت کے باہر موجود رہی جنہوں نے ضمانت ہونے کے بعد پومی بٹ اور لیگی قیادت کے حق میں نعرہ بازی کی ۔

مزید :

قومی -