سری لنکن عدالت نے پناہ گزین پاکستانیوں کو ڈیپورٹ کرنے سے روکدیا

کولمبو(ویب ڈیسک) سری لنکا کی ایک عدالت نے حکام کو پناہ گزین پاکستانیوں کو ڈیپورٹ کرنے سے روکدیا ،دلائل کا مناسب جائزہ لیے بغیر زبردستی ڈی پورٹ کرنے کےخلاف شکایات پر اپیل کورٹ کے صدر نے پناہ گزینوں کو ڈی پورٹ کرنے کے عمل کو 2 ہفتوں کیلئے معطل کر کے پناہ گزینوں کو ریلیف فراہم کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق یکم اگست سے 88 پاکستانیوں کو سری لنکا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے اور ادارے نے حکام کو مزید 75 پاکستانیوں تک رسائی نہیں دی۔ سری لنکا کی حکومت نے کہا یہ پاکستانی ملک کے وسائل اور ملک اور خطے کی سکیورٹی پر ایک بوجھ بن گئے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ وہ ان معاملات کا جائزہ لے گی اور عارضی طور پر 2 ہفتوں کیلئے ڈی پورٹیشن معطل کرتی ہے جس کے بعدسماعت 29 اگست تک معطل کر دی گئی۔یاد رہے کہ سری لنکا میں پناہ لینے والے پاکستانیوں میں سے اکثریت کا تعلق قادیانیوں سے ہے۔