پاکستانی بچی کی بازیابی ،بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر اور بھارتی حکومت سے پاکستانی بچی کی گمشدگی پر جواب طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے بھارتی حکومت ،جموں وکشمیر اور شہری حکومت سے پاکستانی وکیل کی اس درخواست پر جواب پیش کرنے کی ہدایت دی ہے جس میں مذکورہ پاکستانی خاتون وکیل نے اپنی بھانجی کے سرینگر دوران سفر لاپتہ ہونے کے حوالے سے دائر کی تھی۔لاہور سے تعلق رکھنے والی خاتون وکیل شازیہ ناز نے اپنی درخواست میں کہا کہ ان کی بھانجی اپنے رشتہ دارو ں کے پاس آئی تھیں اور اپنی ماں شبنم برکت کے ساتھ سرینگر جاتے ہوئے حادثے کی شکار ہوگئیں اور 17جولائی سے اس کے بارے میں کوئی بھی اطلاع نہیں ہے۔