فیس بک کے بانی کا بل گیٹس کو انوکھا چیلنج

فیس بک کے بانی کا بل گیٹس کو انوکھا چیلنج
فیس بک کے بانی کا بل گیٹس کو انوکھا چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوںکی ویب سائٹ ’ فیس بک ‘کے بانی مارک زاکربرگ نے مشہور زمانہ امریکی سافٹ ویئر گروپ کے مالک بل گیٹس کو ایک فنڈ ریزنگ مہم کے دوران عطیات کے حصول کے لیے سر پر ٹھنڈا پانی ڈلوانے کا چیلنج دیا ہے جس کا بل گیٹس کی جانب سے آخری اطلاعات تک کوئی جواب سامنے نہیں آیا تاہم خود مسٹر برگ اور کئی دوسرے مشاہیر اس چیلنج سے عملی طور پر گذر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فالج نما اعصابی بیماری’لو گیرگ‘ کے خاتمے اور اس کے شکار مریضوں کے علاج کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم 29جولائی سے جاری ہے اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مشاہیر ایک دوسرے کو مختلف نوعیت کے چیلنج دے رہے ہیں تاکہ فنڈ ریزنگ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کرکے عطیات دے سکیں۔
 فیس بک کے شریک مالک مارک زاکر برگ نے سماجی رابطے کے اپنے خصوصی صفحے پر ایک فوٹیج پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بل گیٹس کو سر پر ایک لوٹا ٹھنڈا پانی ڈلوانے کا چیلنج دیا ہے۔ مسٹر برگ نے یہ چیلنج فیس بک کے ڈائریکٹر آپریشنز شیریل سانڈ برگ اور ڈائریکٹر سروسز وریڈ ہاسٹینگز کو بھی ایسا ہی کرنے کا چیلنج دیا ہے جبکہ ویڈیو فوٹیج میں ایک نوجوان مسکراتے ہوئے زاکربرگ پر ٹھنڈا پانی ڈال رہا ہے جس کے بعد کچھ لمحے کے لیے مسٹر برگ ساکت کھڑا رہتا ہے۔
اس مہم میں آنجہانی امریکی سینٹر روبرٹ کینڈی کی بیوہ 86 سالہ ایتھل کینڈی بھی شامل ہیں جنہوں نے نہ صرف پیرانہ سالی کے باوجود اپنے سر پر ٹھنڈا پانی انڈیلا بلکہ صدر باراک اوباما کو بھی ایسا ہی کرنے کی تجویز دی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -